Book Name:Zindgi Ka Maqsad

دعوتِ اسلامی جہاں دُنیا بَھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کر رہی ہے، وہیں گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے مجلس شُعْبۂ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاسلامی بہنوں کی بھی اس حوالے سے ایک مجلس قائم ہے جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سے وابستہ اسلامی بہنوں  کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،اس مجلس کی اسلامی بہنیں  کالجز اور یونیورسٹیز کی مدرسات اور طالبات  سے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ تعلق قائم کر کے اِنہیں امت پر شفیق آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں سے روشناس کرواتی ہے۔اور خوب خوب مدنی کاموں کی دھومیں مچاتی ہیں ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دن کا اعلان!

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم زندگی کے مقصد کے بارے میں سُن رہی تھیں،  حضرتِ سیِّدُنا امام بیہقی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ شُعَبُ الایمان میں نقل کرتے ہیں کہ غمخواروں کے غمخوار آقا، مکی مدنی سرکار آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عبرت نشان ہے: روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اُس وَقْت ”دِن‘‘یہ اِعلان کرتا ہے: اگر آج کوئی اچھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا۔ (شُعَبُ الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ النصف من الشعبان، ۳ / ۳۸۶، حدیث۳۸۴۰ ملخصاً)

منقول ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام حَسَن بَصریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے کہ اے اِبنِ  آدَم!تُو مختلف مَرْحَلوں کا مَجْمُوعہ ہے، جب بھی تیرے پاس سے دن یا رات گزرتے ہیں تو تیرا ایک مَرْحَلہ خَتْم ہو جاتا ہے اور جب تیرے تمام مَرَاحِل خَتْم ہو جائیں گے تو  تُو اپنی مَنْزِل یعنی جَنَّت یا جہنَّم تک پہنچ جائے گا۔