Book Name:Zindgi Ka Maqsad

داروں ،نا مَحرم پڑوسیوں نیز دیور یاجیٹھ سے مَعَاذَ اللہ بے تکلف ہوکراور ہنس ہنس کر گفتگو کرنے کا ممنوع کام تو نہیں کیا؟کیا ان کے سامنے آنے سے کترائیں اور ان سے شرعی پردہ کیا؟   

یاد رکھئے! بےپردگی انسان کو دنیاوآخرت میں رسوا کرتی ہے،بےپردگی کرنے والی اللہ پاک کی نافرمانیوں میں بڑھتی چلی جاتی ہے، بے پردگی  کی وجہ سے ہر وقت دل و دماغ میں شیطان سمایا رہتا ہے، بےپردگی کی وجہ سے عجیب بےسکونی سی طاری رہتی ہے، بےپردگی کی وجہ سے نَفْسانی خَواہشات و خیالات غالب رہتے ہیں، لہٰذا  خود  کو بے پردگی  اور بدنگاہی جیسے گناہوں سے دور رکھئے  اور اپنی زندگی   کے مقصد  کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے  اس پر  عمل کی  کوشش  کیجئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سُرمہ لگانے   کی سنتیں اور آداب

آئیے! شیخ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی کے رسالے 101 مدنی پھول سے سُرمہ لگانے کی سنتیں اورآداب سیکھتی ہیں: فرمانِ


 

 



[1]   مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵