Book Name:Zindgi Ka Maqsad

زِندگی بے بَندَگی شَرمِندگی

یعنیزندگی عبادت کرنے کے لیے ملی ہے، بغیر عبادت کے بسر کئے جانے والی زندگی شرمندگی کا باعث ہے۔

وقت کی ناقدری

       افسوس! صد افسوس! آج حالت عجیب ہوگئی ہے،ہر طرف گناہوں کی بھرمار ہے، مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جوفضول کاموں میں مبتلا ہو کر وقت جیسی عظیم اور انمول نعمت کو برباد کرتی نظر آ رہی ہے۔ ٭دنیاکی مَحَبَّت اورفکرِآخِرت سے غفلت کے سبب مُسلمانوں کی بھاری اکثریَّت شوقِ عِبادت سے کوسوں دُور ہوتی جارہی ہے۔ ٭کئی کئی گھنٹے رِیموٹ  (Remote) ہاتھ میں پکڑے کیبل پر مختلف چینلز فلمیں ڈرامےدیکھنے کیلئے   وقت مل جاتاہے مگر علمِ دین سیکھنے کے لئے 100 فیصد اسلامی چینل ’’مَدَنی چینل‘‘دیکھنے میں نفس و شیطان رُکاوٹ بن جاتے ہیں ،٭کئی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو روزانہ سینکڑوں سطروں پر مشتمل اخبار، ناول اور ڈائجسٹ پڑھ  ڈالتی ہیں مگر مہینوں مہینوں قرآنِ پاک کی چند آیات کی تلاوت کی سعادت حاصل نہیں کر پاتیں۔  ٭دن میں سینکڑوں سینکڑوں میسیجز ٹائپ کر کے بھیجنے  والیوں کو اذان کا جواب دینے کا موقع نہیں مل پاتا۔  اَلْغَرَض! ٭ایک تعداد ہے جو دنیا کے مقاصد پانے کے لیے تو بڑی متحرک و تیز (Active) نظر آتی ہے مگر آخرت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ نہیں کرتی۔

       ذرا سوچئے!نجانے کیسے عجیب عجیب کاموں میں ہم اپنے اوقات کو ضائع کر ر ہی ہیں۔ حالانکہ یہی اوقات اور یہی لمحات ہمیں اپنی آخرت کو بہتر کرنے  میں صرف کرنے تھے۔ آئیے! اپنے وقت کی قدر کا جذبہ بیدار کرنے کےلیے وقت کے قدر دانوں کے کچھ ارشادات سنتی ہیں: