Book Name:Zindgi Ka Maqsad

کہ لوگوں کو آگاہ کردو حضرت سیِّدُنا عامر بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی اللّٰہ پاک سے ملاقات ہوگی اور جس دن ان کی ملاقات ہوگی اس دن ان کاچہرہ (Face)چودھویں کے چاندکی طرح روشن ہوگا۔(حلیۃ الاولیاء، ۱/۱۴۲ تا ۱۵۰ ملتقطاً و بتغیر)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو !یقیناً اللہ والوں کا انداز نرالا ہوتا ہے۔ چونکہ یہ نیک بندے زندگی کی حقیقت سے  واقف ہوتے ہیں اس لیے اپنی زندگی کا ایک ہی مقصد (Purpose)بناتے ہیں اور وہ ہے اللہ پاک کی عبادت اور اس کی اطاعت۔ ان کی زندگیاں پھر ہمیشہ اسی مقصد کے گرد گھوتی نظر آتی ہیں اور وہ نہ صرف اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ انہیں اس پر انعام بھی ملتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے سَیِّدُنا عامر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں سنا۔  

پیاری پیاری اسلامی بہنو ! ہم بھی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے مگر افسوس ہم آخرت کی بجائے دنیا کو ہی ترجیح دیتی ہیں، دنیا کے لیے جیتی ہیں، دنیا کے لیے منصوبے بناتی  ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم زندگی کے مقصد کو فراموش کربیٹھتی ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو !یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہمیں کس مقصد کے لئے بنایا  گیا ہے؟ کیونکہ  جب تک کسی چیز کا مقصد سمجھ نہ آئے  اُ س  کا درست استعمال بھی نہیں ہوسکتا۔

قلم کی مثال لے لیجئے، کئی اسلامی بہنیں اپنے پاس قلم رکھتی ہیں ، لیکن کب تک؟ جب تک  وہ لکھتا رہتا ہے، جیسے ہی قلم لکھنا بند کر دے اس کا مقصد ختم ہوجائے تو کوئی بھی اسلامی بہن اسے اپنے پاس نہیں رکھتی۔