Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

السادۃ ،کتاب الحلال والحرام ،الباب الاول فی فضیلۃ الحال...الخ ،۶/ ۴۵۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئیے!حرام روزی کی تباہ کاریوں سے مُتَعَلِّق حضرت سَیِّدُناعبدُالرّحمٰن بن علی جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا ارشادسنتے ہیں،چنانچہ

سیدنا امام ابنِ جوزی کی نصیحت

حضرت سَیِّدُناعبدُالرّحمٰن بن علی جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حرام غذا ایک ایسی آگ ہے جو فکر کی چربی پگھلادیتی ہے، ذِکْر کی مٹھاس کی لذّت ختم کردیتی ہے،سچی نیّتو ں کے لباس جلادیتی ہے اور حرام ہی سے دل کے دیکھنے کی قُوَّت کااندھاپن پیدا ہوتا ہے،لہٰذا مالِ حلال جمع کرو اور اُسے درمیانی انداز سےخرچ کرو ،خُود بھی حرام سے بچو اور اپنے گھروالوں کو بھی اس سے بچاؤ،حرام خوروں کی صُحبت میں نہ بیٹھو ،ان کا کھانا کھانے سے بچتے رہو،جس کا ذریعہ مَعاش حرام ہو ،اس کی صحبت اِختیار نہ کر و۔ اگر تم اپنی پرہیزگاری میں سچے ہو تو نہ ہی کسی کی حرام پر رہنمائی کرو کہ اگر وہ اسے کھا لے تو اس کا حساب تم سے لیا جائے اور نہ ہی حرام کے حُصول میں کسی کی مدد کرو کیونکہ مددگار بھی عمل میں شریک ہی ہوتا ہے ۔ یاد رکھو!حلال کھانے ہی سے اعمال قَبول ہوتے ہیں،محتاجی کو چُھپانے اورتنہائی میں رو رو کر آہیں بھرنے کو اعمال کی قبولیّت اور رِزقِ حلال کمانے کے سلسلے میں نہایت اَہَم مقام حاصل ہے ۔ (آنسوؤں کا دریا،ص۲۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد