Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

شراکت داری(Partnership) کہا جاتاہے،ایسی صُورت میں تو زیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!گھر والوں کی اصلاح اور ان کی مدنی تربیت کاطریقہ جاننے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مقصد میں کامیابی پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭مَدَنی قافِلے میں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔ ٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب المساجد … الخ،با ب لزوم المساجد … الخ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰) آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی