Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)14فروری2019

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

سونے جاگنے کی  بقیہ سنتیں اور آداب

٭دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔ ( فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۷۶ )٭سونے میں مستحب یہ ہے کہ باوُضو سوئے اور کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رخسار (یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو(قبلے کی جانب رُخ کرکے) سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر۔( فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۷۶ )٭سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا، اپنے اعمال کے علاوہ کوئی ساتھ نہ ہوگا،٭سوتے وقت یادِ


 

 



[1]     تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵