Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

رُسوائی سے نجات کی دعا “یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ  لَا تُخْزِ نِیْ یَوْمَ الْبَأسِ وَ لَا تُخْزِ نِیْ یَوْ مَ الْقِیَامَۃِ

(معجم کبیر،جندرۃ بن خیشنۃ……الخ،۳/۱۹،حدیث:۲۴۵۹)

ترجمہ : اےاللہ پاک ! مجھےسختی کے دن رُسوانہ کرنا اور مجھے قیامت کے دن رُسوا نہ کرنا ۔

(فیضان دعا ،ص ۳۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و اِستغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے مدنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن مدنی انعامات پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔