Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

کے بے شمار مَدَنی قافلے مختلف ملکوں،شہروں،گاؤں اور دیہات وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں، عِلْمِ دین اور سُنتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلس مَدَنی قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّہ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اورعاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اللہ کریم”مجلس مَدَنی قافلہ“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ”101مدنی پُھول“ سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:٭ سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی تکلیف پہنچانے والا کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے،٭سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجَمہ:اے اللہ پاک !میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں)۔( بخاری،۴/۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵)،٭ عصر کے بعد نہ سوئیں،عقل چلی جانے کا خوف ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ڈانٹے۔ (مسند ابی یعلیٰ، حدیث:۴۸۹۷ ،۴ /۲۷۸)،٭دوپہر کو قیلولہ( یعنی کچھ دیر لیٹنا)مُسْتَحَب(اچھا)ہے۔(فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۷۶ )صدرُالشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی