Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

            زم زم نگر حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے اسلامی بھائی کی ٹانگوں میں شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا د و بھر ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کیلئے  انہوں نے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کےکئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی دورانِ گفتگواس نے  اسلامی بھائی سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نےاتنا علاج کروایا ہےاگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کرکےدیکھیں،ان اسلامی بھائی کی یہ باتیں ان کے دل پراثر کرگئیں اور وہ تین دن کےمدنی قافلے کے لئے تیار ہو گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!جب انہوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کیلئے دعا کی، ان کی دعا قبول  ہوئی اور قافلے کی برکت سے انہیں  درد سے نجات مل گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مَدَنی قافلہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش107شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے،انہیں میں سے ایک شعبہ ’’مجلس مَدَنی قافلہ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ12 باہ، ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں جدول کے مطابق3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا،سفر کروانااور نیکی کی دعوت دینے والا بناناہے۔  اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول