Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

كھانے کی کوشش،ایمانداری اورپرہیزگاری مرحبا!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ چاہتے تو اللہ پاک کی بارگاہ میںدُعا کرنے سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو آسانی سے اچھے اچھے کھانے عطا كردئیے جاتےمگرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جانتے تھے کہ محنت میں عظمت ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی امانت داری اورپرہیزگاری کا عالَم بھی نرالا تھا،باوجود یہ کہ انگوروں کا پُورا باغ دیکھ بھال کے لحاظ سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے قبضہ و اختیارمیں تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ چاہتے تو باغ میں لگے انگوروں سے بھرپُور طریقے سے فائدہ اٹھاتے مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ان لوگوں ميں سے نہ تھے جنہیں حرام و حلال کی کوئی پروا نہیں ہوتی،جو امانتوں میں دھوکہ کرتے ہیں اورجن کی نظریں دوسروں کے مال و دولت پر ہی لگی رہتی ہیں بلکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ تو حلال کھانے کی اہمیّت  وفضیلت سےبخوبی  واقف تھے۔

حلال طریقے سے کمانے کے50 مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حلال کھانے کی برکتیں پانے،حرام روزی سے بچنے اورحلال طریقے سے روزی کمانے کےطریقے جاننے کے لئے شیخِ طریقت،امیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّارقادری رَضَوِی ضِیائی کا تحریری مختصر اورجامع رسالہ” حلال طریقے سے کمانے کے 50مَدَنی پھول“کا مُطالعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے،اُمّت کی خیرخواہی کے لئے لکھے گئے اس رسالے میں آپ نے حلال روزی کے فضائل،حرام روزی کی وعیدیں اورحلال طریقے سے کمانے کے50معلوماتی مدنی پُھولوں کو بیان فرمایا ہے لہٰذا آج ہی اس اَنمول رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے زیادہ تعداد میں ہَدِیَّۃً طلب فرمائیے اور تقسیمِ رسائل کی ترکیب فرمائیے۔بالخصوص وہ اسلامی بھائی جو ملازمت کے شعبے سے وابستہ ہیں یا جن کے تحت ملازمین ہوتے