Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

ہیں،وہ توضروراس رسالے کا مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کریں۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اس رسالے کوپڑھابھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جیسے جیسے ہم رسولوں کے افسر،نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مُبارک زمانے سے دُور ہوتے جارہے ہیں،جہالت کے اندھیرے غالب ہوتےجارہے ہیں،مال  ودولت کی عارضی چمک دَمک نےلوگوں کی آنکھوں اورعقلوں کو اندھا کر دیا ہے، پہلے کے لوگ حرام و ناجائز غِذاؤں سے بہت زیادہ بچتے تھے، مگر اب بے احتیاطی اور بے باکی کا عالم یہ ہے کہ مَعَاذَاللہ لوگ جان بُوجھ کر حرام کھاتے ہیں،بعض نادان توفخر کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ میرا یہ عالیشان مکان اور گھرمیں جوخوشحالی دیکھ رہے ہویہ سب حرام مال کی بدولت  ہی تو ہے،آج کل اس مہنگائی کے دَور میں ایمانداری سے کمانے لگیں تو دو وقت کی روٹی سُکون سے  کھانی مُشکل ہوجائے گی۔اہلِ خانہ کی نئی نئی فرمائشیں اورخواہشیں معمولی آمدنی میں کہاں پُوری ہوتی ہیں، مَعَاذَاللہ۔

یادرکھئے!یہ سب دِین سے دُوری کی نحوست ہے۔ایسے ہی دَور کے بارے میں غیب کی خبردیتے ہوئے پیارے آقا،مکے مدینے والے مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ آدمی کو اس بات کی کوئی پروا نہ ہوگی کہ اس نے (مال) کہاں سے حاصل کیا ؟حرام سے یا حلال