Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

خدا میں مشغول ہو،تہلیل و تسبیح وتحمید پڑھے(یعنی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ- سُبْحٰنَ اللہِاوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ کا ورد کرتا رہے)یہاں تک کہ سوجائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اُٹھتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اُسی پر اٹھے گا۔( فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۷۶ )،٭جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔(بخاری،۴/۱۹۶، حدیث: ۶۳۲۵) ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،٭ اُسی وَقت اس کا پکا ارادہ کر ے کہ پرہیز گاری کرے گا کسی کو ستائے گا نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۷۶)،٭ جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے(یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا(اپنے سے بڑے)مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے۔(دُرِّمُختار،رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۲۹)، ٭میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں،لڑکا جب شَہوت کی حد کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے۔ (دُرِّمُختار،۹/ ۶۳۰)،٭نیند سے بیدار ہوکرمِسواک کیجئے،٭رات میں نیند سے بیدار ہوکر تَہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔نبیوں کے سردار،محتاجوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :فرضوں کے بعد افضل نَماز رات کی نماز ہے۔( مُسلِم،ص ۵۹۱ حدیث: ۱۱۶۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

قیامت کی رُسوائی سے نجات   کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”قیامت کی