Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

وپاکیزہ روزی کمانے،کھانے اور حرام و ناجائز چیزوں سے بچنے کی تو اس قدر بے احتیاطیاں کی جاتی  ہیں کہ  دل خون کے آنسو بھی روئے تو کم ہے ۔حرام کھانا اپنے ساتھ کیا کیا تباہ کاریاں لاتا ہے۔آئیے!اس بارے میں 4فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اورحرام سے بچنے  کی نِیَّت بھی کرلیجئے ،چنانچہ

 .1ارشاد فرمایا :اُس ذاتِ پاک کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت میں محمد(صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی جان ہے!بے شک بندہ حرام کا لُقمہ اپنے پيٹ میں ڈالتا ہے تو اس کے 40 دن کے عمل قَبول نہيں ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام اور سُود سے پلا بڑھا ہو،اس کے لئے آگ زيادہ بہترہے ۔(معجم اوسط ،من اسمہ محمد،۵ /۳۴، حدیث: ۶۴۹۵)

 .2ارشاد فرمایا :جب مُردے کوتَخت پر رکھ کر اُٹھایا جاتا ہے تو اُس کی رُوح پَھڑپَھڑا کرتَخت پر بیٹھ کرآواز دیتی ہے کہ اے میرےبال بچوں! دُنیا تُمہارے ساتھ اِس طرح نہ کھیلے جیساکہ اس نے میرے ساتھ کھیلا،میں  نے حَلال اور غیرِ حَلال مال جَمْع کیا اور پھر وہ مال دوسروں  کے لئے چھوڑ آیا اس کافائدہ اُن کیلئے ہے اور اس کا نُقْصان میرے لئے ،پس جو کچھ مجھ پر گُزری ہے،اس سے عبرت حاصل  کرو۔(التذکرۃ للقُرطبی،باب ماجاء ان ملک الموت …الخ،ص۶۹)

 .3ارشاد فرمایا:جو شخص 10 دراہم میں ایک کپڑا خریدے اور ان دَراہِم میں حرام کا ایک دِرہم بھی شامل ہو تو اللہ پاک اس وقت تک اس کی  کوئی نماز بھی قَبول نہیں فرمائے گا جب تک اس  کپڑے میں سے کچھ بھی اس کے استعمال میں رہے ۔(کنزالعمال،کتاب البیوع،الجزء،۴،۲/۸،حدیث: ۹۲۶۰)

 .4ارشاد فرمایا:اللہ پاک کاایک فرشتہ ہر دن اور رات میں بَیْتُ الْمَقْدِس کی چھت پر اعلان کرتا ہے : جس نے حرام کھایا تواللہ پاک نہ تو اس کا کوئی فر ض قبول فرمائے گا نہ ہی کوئی نفل۔(اتحاف