Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے یا سُنتا ہوں کہ فُلاں نے زبان اور آنکھوں کا یاان میں سے کسی ایک کا”قفلِ مدینہ“ لگایا ہے توعجیب کیف وسُرُور حاصل ہوتاہے۔“ ”مَدَنی انعامات“کے مُطابق عمل کرنے والوں کوامیرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی دعا ؤں سے کس طرح  نوازتے ہیں،آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں:"اللہ پاک آپ کو مدینۂ منورہ کے سدا بہار پھولوں کی طرح مسکراتا رکھے، کبھی بھی آپ کی خوشیاں ختم نہ ہوں،حیات ومَمَات(یعنی زندگی و موت)،بَرزَخ وسَکَرات(حالتِ نزع )اورقیامت کے  ہولناک لمحات میں ہر جگہ مَسَرَّتیں اور شادمانیاں نصیب ہوں،اللہ پاک آپ کی اور تمام قبیلے کی مغفرت کرے، جنتُ الفِرْدَوس میں آپ کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جوار(پڑوس)عطا فرمائے۔(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ،ص۳۳)

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمدنی انعامات پر عمل کرنے والوں کے لیے ولایت کی دُعافرماتے ہوئے اللہ پاک  کی بارگاہِ عالی میں عرض  کرتے ہیں۔

تُو ولی اپنا بنالے اس کو ربّ لم یَزل

’’مدنی انعامات‘‘ پرکرتا ہے جو کوئی عمل

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شہزادۂ اعلیٰ حضرت کی سیرت  کی چند جھلکیاں

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!جُمَادَی الاُولیٰ کا مبارک مہینااپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، اس ماہ کی 17 تاریخ کو آفتاب ِ شریعت و طریقت،شہزادۂ اعلیٰحضرت،حُجَّۃُالْاِسْلاَم حضرت علامہ  مولانا مُفتی حامد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا یوم  عرس ہے ، آیئے اسی مناسبت سے آپ کاذِکر خیر بھی سنتے ہیں۔