Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

پڑھنا،نیز رات میں سُورۂ مُلک پڑھنا یا سُننا،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ)  دینے یا سننے کی سعادت پانا، مدرسۃ المدینہ (بالغان )میں  پڑھنا یا پڑھانا۔ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرے  میں شرکت ، مدنی دورے میں شرکت  کے علاوہ دیگر مدنی انعامات پرعمل کے ذریعے ثواب  کا ڈھیروں خزانہ حاصل کرسکتے ہیں۔ 

شيطان کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا  کہ ہم مدنی انعامات پر عمل کرکے دن بھر میں اتنی زیادہ نیکیاں  کرنے میں کامیاب ہوں،وہ اس نیک کام سے روکنے کے لیے لاکھوں جتن کرے گا ،طرح طرح کے وسوسوں مثلاً”میں تو بہت مصروف ہوں“ ”اتنا وقت کہاں“ ”کل سے کروں گا“ میں مبتلا کر کے بہکانے کی کوشش کرے گا۔ اگرہم ان وسوسوں پر توجہ دیئے بغیر مدنی انعامات پرکچھ دیر کے لیے غورکریں تو شاید حیران  رہ جائیں گے کہ جن مدنی انعامات پر عمل کرنا مُشکل(Difficult) لگتاہے،  ان پر عمل کرنا تو بہت  ہی آسان ہے، کیونکہ ہمیں روزانہ 72مدنی انعامات پر عمل نہیں کرنا بلکہ روزانہ جن مدنی انعامات پر عمل کرنا ہے ،اس کے تین(3) درجے ہیں۔ پہلا اور دوسرادرجہ 17،17اور تیسرادرجہ صرف 16 مدنی انعامات پر مُشتمل ہے۔اس کے علاوہ  8مد نی ا نعامات ایسے ہیں، جن پر ہفتے میں صرف ایک بار عمل کرناہے،6مدنی انعامات ایسے ہیں، جن پرمہینے میں صر ف ایک بار عمل کرنا ہےاور8 مدنی انعامات، ایسے ہیں جن پر 12ماہ میں صرف ایک بار عمل کرنا ہے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ شیطان ہمیں جن مدنی انعامات پرعمل کرنا دُشوار محسُوس کروارہا تھا،ان پر عمل کرنا توبہت  ہی آسان ہے۔فی زمانہ ایک مسلمان کے لئے مدنی انعامات پر عمل کس قدر ضروری ہے ،اس کا اندازہ اسی وقت ہو سکے گا جب ہم مدنی انعامات