Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

لوٹائیں گے، ہر ایک سے سچ بولیں گے ،ہر ایک کا احترام کریں گے، ہر ایک کے بارے میں اچھا گُمان رکھیں گے، ہر ایک کی خیرخواہی کریں گے تو کچھ بعید نہیں کہ ہم سے بھی ہر ایک یہی برتاؤ کرنے لگے۔ یاد رکھئے! جس طرح بُرا عمل بندے پر بُرائی کے دروازے کھول دیتا ہے، اسی طرح اچھا عمل  اچھائی کی کئی صورتیں بنادیتا ہے اور آخرِ کار اچھے عمل کی جزاضرور ملتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

روزانہ اچھے اعمال کرنے کا نسخہ !

اے فانی دنیا میں رہنے والے اسلامی بھائیو! زندگی کا کچھ بھروسانہیں ،ان سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کے ذریعے اپنی آخرت بہتربنانے میں لگ جانا چاہئے ،سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب اچانک ٹُوٹ کر بکھر جائے اورخدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ اچھے اعمال کرنے کاہدف(Target) بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن  سکے ۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ    اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مدنی انعامات پرعمل اورروزانہ  فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ  جس کے ذریعے صبح سے لےکر رات سونے تک اچھے اعمال کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں۔مثلاًنمازِ تہجد،نمازِ فجر سے پہلےمسلمانوں کو نماز کیلئے جگانا یعنی  صدائے مدینہ لگانا،بعدِ فجر مدنی حلقے میں 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا  سُننا،اِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک ایک بارآیَۃُ الْکُرْسی ،سُورۂ اِخْلاص اورتسبیحِ فاطمہ