Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

ایک مدنی پھول یہ حاصل ہوا کہ بندے کو معلوم ہو یا نہ ہومگر نیک عمل کی برکتیں ضرور ہوتی ہیں۔ ہاں کبھی وہ برکتیں ظاہر ہو جاتی ہیں اور کبھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس لیے کوئی بھی نیک عمل چاہے کتنا چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، ہمیں اسے ترک نہیں کرنا چاہیے۔ نیک اعمال کا اس دنیا میں بھی فائدہ ہوتاہے مگرہمیں ہربارنظر نہیں آتا۔آخرت میں اللہ پاک کی رحمت سے ضروراس کا فائدہ ہوگا اور ہمیں نظر بھی آئے گا۔ ایک کامل مسلمان کی نشانی بھی یہی ہے کہ وہ نیک اعمال لوگوں کو دِکھانے،دُنیا کافائدہ پانے یا اپنی واہ واہ کروانے کےلیے نہیں کرتا بلکہ فقطاللہپاک کی رِضا و خوشی اُس کے پیشِ نظر ہوتی ہے۔ اسی اِخْلاص کا پھل اسے دنیا میں بھی کبھی نظر آ ہی جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے اس حکایت میں سُنا۔

صدقہ کریں اور کتنا کریں

دوسرا مدنی پھول اس حکایت سے یہ معلوم ہواکہ صدقہ دینے کی بڑی برکتیں ہیں، صدقہ دینے  سے بلائیں ٹلتی ہیں، صدقہ دینے سے مصیبتیں دُور ہوتی ہیں اور صدقہ دینے سے پریشانیاں ختم ہوتی ہیں، صدقہ دینے سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔لہٰذا  راہِ خُدا میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہیے۔صدقہ خیرات  کرنے کا یہ  مطلب  نہیں کہ ہم  جب تک امیروکبیر  نہ ہوجائیں ،خوب بینک بیلنس(Bank Balance) نہ بنالیں ،اچھا گھر، گاڑی اور نوکر چاکر والے  نہ ہوجائیں، اُس وقت تک  صدقہ ہی  نہ کریں  بلکہ ہمیں  جیسی اِستِطاعَت ہے، اُس کے مطابق چھوٹی سی چیز بھی خالص اللہ پاک کی رِضا کیلئے  خرچ کریں گے  تو اس کا فائدہ دنیا  میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی باعثِ نَجات ہوگا جیساکہ فرمانِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اِتَّقُواالنَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍیعنی آگ سے بچو، اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے(کو خیرات کرنے) کے