Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا ”شیطان کی اِنسان سے دُشمنی“یقیناً ہرشخص اپنےدُشمن کے شر سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور دُشمن جتنا زیادہ مضبوط ہو،اس سے محفوظ رہنے کی اتنی ہی زیادہ  احتیاط کی جاتی ہے،انسان کا سب سے بڑا اور سب سے خطرناک ) (Dangerous دشمن شیطا ن ہے۔ اولیائے کرام سے لے کر عام انسان تک ہر ایک  سے دُشمنی رکھتااور ان کو بہکانے کےلئےطرح طرح  کےحِیلےاوربہانے سے کام لیتاہے ،اللہپاک نے قرآنِ کریم  میں  کئی مقامات پر شیطان کی دُشمنی کی پہچان کروائی ہے، آئندہ ہفتے کے بیان میں  شیطان  کی انسان  سے دُشمنی کے متعلق آیات ، احادیثِ مُبارکہ، بزرگانِ دِین کے واقعات اور شیطان کے وار کو ناکام بنانے کے طریقے(Ways)  بھی  سُنیں گے۔ لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کوبھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

                   دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں                          

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت