Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

کے رسالے کا بغور مُطالعہ کریں گے۔ان مدنی انعامات میں فرائض و واجبات اور سُنَن و مُستحباّت پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کہیں اخلاقیات کے حُصول کے مدنی پھول بھی  خوشبو پھیلا رہے ہیں تو کہیں گُناہوں سے بچنے اور آسانی سے نیکیاں کرنے کے طریقے اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں ۔لہٰذا اگرہم بھی گناہوں کی بیماریوں  سے چھٹکاراپاکرنیکیوں کے حریص بننا چاہتے ہیں تو آج ہی سے مدنی انعامات پرعمل شروع کردینا چاہئے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

آئیے!ہم سب مل کر نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی فیضانِ مدنی انعامات سے حصّہ پانے کے لیے ہر ماہ مدنی انعامات کا رِسالہ حاصل کیا کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہ۔ایک وقت مقرر کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کی سعادت حاصل کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہ،ہرماہ پابندی کے ساتھ اپنے ذمہ دارکومدنی انعامات کا رِسالہ جمع بھی کروائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

مَدَنی اِنعامات كے عامِل  پہ ہر دم ہر گھڑی

یاالٰہی!خُوب برسا رَحْمتوں كی تُو جَھڑی

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عاملینِ مدنی انعامات کے لئےدُعائے عطار

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مدنی انعامات کا سلسلہ کیوں شروع فرمایا،اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’ مَدَنی کام میں ترقی،اَخلاقی تربیت و تقویٰ ملے،اس غَرَض سے میں نے”مَدَنی انعامات“ کاسلسلہ شروع کیا۔(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ، ص۲۵) جب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فُلاں اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کا ”مَدَنی انعامات“پر عمل ہے ،تو دل باغ