Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

رکھتا ہے تواس کا دل دنیا سے اُچاٹ ہوجاتا ہے۔ ٭ اگر تُو چاہتا ہے کہ تجھے راحت وسکون اور عظیم نعمتیں ملیں تو رات کو کم سویاکراور شب بیداری کو اپنا معمول بنا لے۔ ٭جب تجھے کوئی نصیحت کرے،نیکی کی دعوت دے اور بُرائی سے منع کرے تو اس کی دعوت قبول کر۔ ٭تُو اپنے پیچھے والوں کے رِزْق کی فکر میں غمگین مت ہو ،کیونکہ تُو ان کے رِزْق کامُکلف نہیں بنایا گیا۔ ٭تُو اپنے آپ کو اس عظیم دن کے لئے تیار رکھ جب تیرا سامنا اللہ پاک سے ہوگا، تُو اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا،پھر تجھ سے سوال وجواب ہوں گے،  اس سخت دن کی تیاری میں ہر وقت خود کو مشغول رکھ۔ ٭نیک اعمال کی کثرت کر اور اپنے آخرت کے خزانے کونیک اعمال کی دولت سے جلد از جلد بھرنے کی کوشش کر۔ ٭فضول مصروفیات کو ترک کردے اور موت سے پہلے موت کی تیاری کرلے ورنہ بعد میں بہت پچھتا وا ہوگا۔٭جس وقت تیری روح نکل رہی ہوگی اور گلے تک پہنچ جائے گی تو تیری تمام پسندیدہ اَشیا جن کی تُو خواہش کیا کرتاتھا سب کی سب دنیا ہی میں رہ جائیں گی اور ا س وقت تیری حسرت اِنتہا کو پہنچ چکی ہو گی، لہٰذا اس وقت سے پہلے آخرت کی تیاری کرلے۔ (عیون الحکایات،ص۱۵۱)

کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے                                                کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اچھے  اعمال کی جزا  جنّت ہے

اے عاشقانِ اولیاء!واقعی خوش نصیب ہے وہ انسان جو اس فانی دنیا میں نیک اعمال کی صورت میں ہمیشہ رہنے والی آخرت کی تیاری کر جائے، اگر اللہ پاک کی رحمت شاملِ حال رہے  تو نیک