Book Name:Muashry Ki Islaah

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذرا غور کیجئے!جودُنیا میں داڑھ  کادَرْد نہ سہہ  سکے، وہ آخِرت میں جبڑے چِیرے جانے پر ہونے والی تکلیف کس طرح برداشت کرسکے گی ؟ دُنیا میں ایک مچھر کے کاٹ لینے پر بے قَرار ہوجانے والی  جھوٹ بولنےکی وجہ سے قَبر میں ہونے والے عذاب کو کس طرح سہہ سکے گی ؟لہٰذا اس بری عادت سے پیچھا چھڑالیجئے۔ یقیناً اگر معاشرے کا ہر فرد جھوٹ بولنے سے توبہ کر لے تو بہت حدتک معاشرے کی اصلاح ہوجائےگی۔ لہٰذا اپنا یہ پکا ذہن بنائیے کہ آج کے بعد کبھی بھی جھوٹ نہیں بولیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ ۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہو جائیے

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہرطرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانےکےلیے دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ کیونکہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحريك دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے والی،اللہ پاک اور اُس کےنبیِ کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے خُوب جگمگاتی ہے۔ اگر ہم بھی جُھوٹ، غیبت، چُغلی، فلمیں ڈِرامے دیکھنےدکھانے، گانے باجے سُننے، سُنانے  جیسی بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانا چاہتی ہیں تو ہاتھوں ہاتھ اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کرعملی طورپر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتی  رہیں، کامیاب زِندگی گُزارنے اوراپنی آخِرت سنوارنے کیلئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کےرِسالےمیں دیے گئے خانے پُر کرکے ذِمہ دار اسلامی بہن کو ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ  کوہی جَمْع کروانے کامعمول بنا لیں۔ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتِماع ، میں خود بھی شرکت اوردُوسروں تک بھی اس کی دعوت