Book Name:Muashry Ki Islaah

اندازسکھاکرمعاشرےکی اصلاح میں اہم کرداراداکریں،آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےاپنےسُنَّتوں بھرےبیانات اورتصنیف و تالیف کےذَریعےنیکی کی دعوت کی خُوب خُوب دُھومیں مچائیں۔آپ کی عام فہم،تاثیرکُن تحریراور سُنَّتوں بھرے بیانات کی بَرکت سےلاکھوں مُسلمان بالخصوص نوجوانوں کی زِندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہوگیا اور وہ جُرم وعِصیاں کی دُنیاکوچھوڑکر صلوٰۃ وسُنَّت کی راہ پرگامزن ہو گئے۔اگر آپ بھی نیکی کی دعوت دینے اور دوسروں کو بُرائی سے روکنے کا ذِہن رکھتی ہیں اور اپنے معاشرے کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہتی  ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، دوسروں کو بھی اس  پیارے مدنی ماحول سے وابستہ کیجئے، خود بھی مدنی انعامات پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس تعویذاتِ عطاریہ

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی خدمت دین کے 105 شعبہ جات میں کام کررہی ہے ان شُعبہ جات میں سےایک”  مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “بھی ہے۔اس مجلس کے تحت اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں  کی غم خواری کیلئے تعویذات اوراَوْرادو وظائف کے ذَرِیعے بیماریوں اور  پریشانیوں کا فیِ سَبِیْلِ اللہ رُوحانی عِلاج کرتی ہیں۔ اللہ  کریم  اس مجلس کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(3)معاشرے کےمختلف گناہ