Book Name:Muashry Ki Islaah

ناراضی،مخلوق کی بیزاری، میدانِ محشر میں ذلّت ورُسوائی، رَبّ کی رحمت اور اِنعاماتِ جنّت سے محرومی اور جہنَّم کاحقدار بننے جیسے بڑے بڑے نُقْصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ''جس کے دل میں رائی کے دانے جتنابھی تَکَبُّر ہوگاوہ جنّت میں داخل نہ ہوگا۔'' (مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبروبیانہ، الحدیث:۲۶۶،ص۶۱)

کس کی نافرمانی کرتے ہو

پیاری پیاری اسلامی بہنو! سنا آپ نےیہ گُناہ مُعاشرے میں کیسی کیسی بُرائیوں کو جَنم دیتے ہیں۔لہٰذا گُناہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا بلال بن سعدرَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتےہیں:گُناہ کے چھوٹا ہو نے کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ تم کس کی نافرمانی کر رہے ہو۔ (الزواجرعن اقتراف الکبائر، مقدمة فی تعریف الکبیرة، خاتمة فی التحذیر۔۔الخ، ۱/۲۷)لہٰذااگر گُناہ کا اِرادہ  کرتے وَقْت ہماری یہ مدنی سوچ  بن جائے کہ میں جس رَبِّ کریم  کی نافرمانی کررہی ہوں وہ تو مجھے ہر وَقْت ہر حال میں دیکھ رہا ہےتو  اِنْ شَآءَ اللہ!اس طرح کافی حد تک گُناہوں سے چھٹکارا نصیب ہو جائے گا۔ گُناہوں سے نَفْرت کرنےاور چُھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہونا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!آج کے اس پُرفِتَن دَور میں دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول،اللہ پاک  کی عظیم نعمت ہے۔آپ بھی اس مہکے مہکے مُشکبارمدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہ!دُنیا وآخرت کی بھلائیاں حاصل ہوں گی ۔ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتا م کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چندسنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتی ہوں۔تاجداررسالت،شَہَنْشاہِ نبوت، مُصْطَفٰے جانِ