Book Name:Muashry Ki Islaah

سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے  اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہ اللہ  نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے اورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵،حدیث۷۶۲۲)

آئیے!بطورِ ترغیب ایک مَدَنی بہارسنتی ہیں، چُنانچہ

گناہوں کی نُحُوست سے نجات

      بابُ المدینہ( کراچی) کی ایک اسلامی بہن دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے باجے سننے کی رسیا تھی ،نیز فیشن پرستی اور بے پردگی کی نحوست میں بھی گرفتار تھی۔ان کی اِصلاح کا سبب یہ ہوا کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے ان پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت قائم شدہ مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں پڑھنے کی ترغیب دلائی یوں پڑھنے کے لیے ان کا ذہن بن گیا اور اس انفرادی کوشش کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنے کی ترکیب بن گئی جوں جوں وقت گزرتا گیا ان کے مخارج میں بہتری آتی گئی مزید اسلامی بہنوں کی محبت وشفقت کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت ان کے دل میں جاگزیں ہوگئی، لہٰذاانہوں  نے گناہوں سے سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔اب وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں پڑھانے کے ساتھ ذیلی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہیں۔(انوکھی کمائی ،ص24)

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ