Book Name:Muashry Ki Islaah

کے سنتوں بھرے بیان کی کیسٹ''نمازی ڈاکو''ڈال دی۔کو لمبو پہنچ کر اس نےکیسٹ ٹیپ ریکا رڈ میں لگا ئی ۔ امیر اہلسنت کے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر اس کےجگر میں پیوست ہو نے لگے ۔اس بیان کی برکت سے اس میں حیر ت انگیز طور پر مدنی انقلاب آگیا۔یہاں تک کہ اس نے داڑھی اور سبزسبز عمامہ شریف کا مدنی تاج مستقل طور پرسجا لیا۔دعوت اسلامی کےمدنی کاموں میں مشغولیت اختیارکرلی اور امیر اہلسنت سے بیعت ہوکرعطاری ہونےکی سعادت بھی پالی ۔ (تعارف امیر اہلسنت،۲۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیضان

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابو بلا ل محمدالیاس عطارقادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےجب نیکی کی دعوت عام کرنےاور معاشرے کی اصلاح کاجذبہ اپنے اندر بیدارکیا،لوگوں کو بُرائی سےروکنےکی کُڑھن دل میں پیدا ہوئی توآپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےاُمّتِ مسلمہ کونمازوروزہ کاپابندبنانے،سُنَّتیں سیکھنےسکھانے، نیکیوں کا جَذبہ دِلانے،گُناہوں سے بچنے کا ذِہن بنانےکیلئےاِنْفرادی کوشش اور بیانات شُروع کئے۔ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرف خُود اِسْتقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرتےرہےبلکہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کوبھی اپنی اورساری دُنیاکےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنےکاذِہْن دیتےرہے۔اس مدنی مقصد (Aim)کو دُنیا کے کونے کونےمیں عام کرنے کے لئےدعوت اسلامی کی بنیادرکھی اور اس میں زندگی کےتقریباًہرشعبےسےوابستہ لوگوں کی اصلاح کےلئےکئی شعبہ جات  کو ترتیب دیاتاکہ  اس شعبےسےوابستہ اسلامی بھائی لوگوں کونمازوں کی پابندی،تقوی وپرہیزگاری،معاشرےمیں رہنےسہنےکا