Book Name:Muashry Ki Islaah

دےکرگناہوں سےروکنے کےلئےہردم کوشاں ہیں۔اَمیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہجہاں انفرادی کوشش کےذریعےمعاشرےکی اصلاح کررہےہیں،وہیں آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے بیانات اورمدنی مذاکروں کے ذریعےبھی  معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےبیانات اورمدنی مذاکرےتاثیرکاتیربن کراثراندازہورہےہیں۔آپ کےسنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات اور مدنی مذاکروں  کوسننےوالوں کی محویّت کاعَالَم قابل ِ دید ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےسنتوں بھرے اجتماعات ہوں یاہرہفتےکوہونےوالامدنی مذاکرہ کثیر عاشقانِ رسول آپ کےبیان سےمستفیض ہوتےہیں،بذریعہ مدنی چینل دیکھنےاور سننے والوں کی تعداد اس کےعلاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ آپ کےبیانات گھروں،دکانوں(Shops)،مساجد،جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سےسنےجاتےہیں۔ ان بیانات کومکتبۃ المدینہ شائع کرتاہے۔آپ کااندازِبیان بےحد سادہ اورعام فہم اورسمجھانےکاطریقہ ایساہمدردانہ ہوتاہےکہ سننےوالےکےدل میں اترتا چلا جاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پرآچکےہیں ۔آئیے! آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیان کی برکت  کا ایک  واقعہ سنئے:چنانچہ

نمازی ڈاکو                

       باب المدینہ(کراچی )کےایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے میراایک دوست بہت زیادہ ماڈرن، جُوئےاور شراب کا عادی اور گنا ہوں میں بڑا دلیر تھا ۔کسی طرح باز نہ آتا تھا ، یوں تو وہ باب المدینہ (کراچی)سے تعلق رکھتا تھا مگر کا رو بار  (Business)کے لئے اس نے کولمبو میں مقامی خاتون سے شادی کر رکھی تھی ۔ ایک بار باب المدینہ سے کو لمبو روانگی کےوقت، میں نے اس کے سامان میں امیر اہلسنت