Book Name:Muashry Ki Islaah

برداشت کرنے پر مجھے ثواب ملے گالہٰذا میں نے یہ مناسب نہ جانا کہ مجھے تو ثواب ملے اور وہ عذاب میں گرفتار ہوجائے۔(احیاء العلوم ،۳/۲۱۶ملخصاً)

(2)معاف کرنا قدرت  کے بعد ہی ہوتا ہے!

حضرت سَیِّدُنا مَعْمَر بن راشِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہبَیان  کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سَیِّدُنا قَتادہ بن دِعامہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَـیْہ کے صاحبزاے کو زوردار تھپڑ مارا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے بیٹے سے فرمایا:’’تم بھی اُسی طرح اِسے تھپڑ مارو جس طرح اِس نے تمہیں مارا اور فرمایا: بیٹا!آستینیں اُوپر کر لو اور ہاتھ بلند کر کے زوردار تھپڑا مارو۔“چنانچہ بیٹے نے آستینیں اُوپر کیں اور تھپڑمارنے کے لئے ہاتھ بلند کیا تو آپ نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ’’ہم نے رِضائے اِلٰہی کے لئے اُسے مُعاف کیا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مُعاف کرنا قُدرت کے بعد ہی ہوتا ہے۔“(اللہ والوں کی باتیں،۲/۵۱۹)

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اُٹّھیں                             بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ

(وسائل بخشش مرمم،ص۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیر ِاہلسنت اور مُعاشرے کی اصلاح

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بزرگانِ دِین کا عفو و درگزر اورمعاشرے کی اصلاح  کا جذبہ مرحبا! اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دین کی صحبت سےتربیتِ یافتہ شیخِ طریقت،امیراہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی بھی مُعاشَرےکی اصلاح کرنےکےمعاملےمیں بےحدمُتَحَرک ہیں۔آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ     اصلاحِ معاشرہ کے لئے کئی اہم کاموں میں مصروف ہیں ،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ لوگوں کو نرمی ومحبت سےنیکی کی دعوت