Book Name:Aik Zamana Aisa Aaey Ga

(6)مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی فتنوں سے بچنے کاایک  بہترین ذریعہ ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی قافلوں میں  عاشقانِ رسول کی صحبت ملتی ہے،تلاوتِ قرآن،نماز،علمِ دین ،سُنّتیں و آداب سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی سعادت نصیب ہوتی ہے،فکرِ آخرت کا جذبہ ملتا ہے اور موت کی تیاری کا ذہن بنتا ہے،لہٰذا دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالینا چاہئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ فتنوں سے حفاظت رہے گی۔

(7)فتنوں سے حفاظت کے لئےذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں عملی طورپرشرکت کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکتیں اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھنا نصیب ہوں گی۔اللہ کریم  ہر طرح کے فتنے سے ہماری حفاظت فرمائے،ہمیں اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی ان فتنوں سے محفوظ فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں                           نیک ہوجائیں مُسَلمان مدینے والے

سُرمہ لگانے   کی سنتیں اور آداب


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵