Book Name:Aik Zamana Aisa Aaey Ga

اسی میں عافیت ہے۔بسااوقات اِنسان اپنے نفس پر اعتماد کرکےبِلا ضرورت گھر سے نکل پڑتا ہے، مگر جانے انجانے میں کسی نہ کسی فتنے کا شکار ہوکر گمراہی کے گہرے گڑھے میں گِرپڑتاہے،لہٰذااس معاملے میں اپنے نفس پر بالکل بھی اعتماد  نہیں کرنا چاہئے کیونکہ نفس پر اعتماد کرنے والا بڑےکَذَّاب(یعنی بَہُت بڑے جھوٹے )پر اعتماد کرتا ہے۔(غیبت کی تباہ کاریاں،ص ۲۵۴)

(3)دورِ جدید میں سوشل میڈیا(Social Media) فتنوں کو پھیلانے کا ایک خطرناک ترین ہتھیار بنتا جارہا ہے،اسلام دشمن قُوّتیں اپنے مذموم مقاصد کی خاطر اس کا غلط استعمال کرکےکھلم کھلاشعائرِ اسلام کا مذاق اڑارہی ہیں،سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،اسی کے ذریعے مسلمانوں کو بے حیائی اور فحاشی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے،لہٰذا سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو بچاکر رکھئے،بالفرض اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو پھر دارالافتا اہلسنّت سے اس بارے میں شرعی رہنمائی ضرور لے  لینی چاہئے۔

(4)دعوتِ اسلامی کے تحت مساجد کے علاوہ مارکیٹ/دفاتر وغیرہ میں مختلف اوقات میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا یا پڑھانا بھی فتنوں سے بچنے میں بہت معاون ومددگار ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدرسۃ المدینہ بالغان کی برکت سے عاشقانِ رسول کی صحبت میسر آئے گی،مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا اور بہت سے شیطانی فتنوں سے ہماری حفاظت رہے گی۔(5)فتنوں سے بچنے بچانے کے لئے 100فیصداسلامی چینل،مدنی چینل دیکھنے دکھانے کا معمول بنائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی چینل وہ  واحد چینل ہے  جس پر نشر ہونے والا ہر سلسلہ عین شریعت کے مطابق ہوتا ہے، مدنی چینل عشقِ رسول کے جام پلاتا ہے،مدنی چینل پر درست اسلامی تعلیمات کو اُجاگر کیا جاتا ہے،مدنی چینل مقدس ہستیوں کا ادب سکھاتا ہے،لہٰذا خود بھی مدنی چینل دیکھئے اور گھر والوں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دلائیے۔