Book Name:Aik Zamana Aisa Aaey Ga

٭آخری زمانے میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ظاہِر میں دوست اور باطِن میں دشمن ہوں گے۔

٭قِیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ زُہْد رِوَایتی اورتَقْویٰ بَناوَٹی طور پر رہ جائے گا۔

٭ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ مساجد میں دُنیاوی باتیں کریں گے۔

اللہ پاک ہمیں ہر طرح کے فتنے سے محفوظ فرمائے اور آخرت کی تیّاری کرنے کی تَوْفِیْق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فتنوں سےکیسے بچا جائے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بِلا شبہ آج کا دور فتنوں سے بھرپورہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی ایک نیا فتنہ سَر اُٹھارہا ہے،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم ان فتنوں سے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتے ہیں؟تو آئیے!موجودہ دور کےفتنوں سے بچنے کے لئے چند طریقے پیشِ خدمت ہیں۔سنئےاور عمل کی کوشش کیجئے:

(1)فتنوں سے حفاظت اورسلامتیِ ایمان کے لئے اچھی صحبت اختیار کی جائے۔فی زمانہ عاشقانِ رسول  کی مسجد بھرو مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اچھی صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی مسلمانوں کو فتنوں سے بچاتی،انہیں سلامتیِ ایمان کا ذہن دیتی اور انہیں حقیقی معنیٰ میں سُنّتوں کا آئینہ دار بناتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی اِصلاح ہوئی،اِیمان کی حفاظت کے لیے کُڑھنے  کاذہن بنا۔

(2)اپنے آپ کو فتنوں سے بچانے کے لئے ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نکلنے سے  بچا جائےکہ