Book Name:Aik Zamana Aisa Aaey Ga

میں جہنّم کی سزا کیسے سہوں گا یاربّ!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۸۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور کیجئے !اُس شخص کی بد نصیبی کا کیا عالَم ہوگا جس کی تمام نیکیاں اُس کے گھر والے لے جائیں گے اور وہ خود قَلّاش (کنگال)رہ جائے ۔لہٰذاموقع غنیمت جانتے ہوئےخوابِِ غفلت سے  بیدار ہوجانا چاہئے،اللہ پاک اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی فرماں برداری کرتے ہوئے اپنی اولاد کی دِینی تربیت کیجئے،دُنیوی تعلیم کی فِکر نہیں  بلکہ اپنی اولادکو قرآنِ کریم پڑھنا بھی سکھایا جائے،وضوو غُسل،پاکی و ناپاکی وغیرہ،اسلامی آداب بھی سکھائے جائیں،ان کے اَخلاق بھی سنوارنے کی کوشش کی جائے،اللہ پاک اوراُس کے پیارے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت سکھائی جائے۔فکرِ آخرت دِلائی جائے،موت کی تیاری کروائی جائے،مختلف گناہوں کے بار ے میں بتایا جائے اوراِن گناہوں سے بچایا بھی جائے۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ وَقْت(Time)آجائے جس کی نشاندہیاللہ پاک  کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمائی تھی کہ جس میں سُنّت پر عمل کرنا، دِین پر قائم رہنااور اِس راہ میں آنے والی تکالیف پر صَبْر کرنا بہت مشکل ہوگا۔آئیے!اِس بارے میں 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   سُنئے اور اپنے آپ کو سُنّت کا پابند بنانے کی کوشش کیجئے:

سُنّتیں  اپنانا اَنگارہ تھامنے کی طرح ہوگا

(1)اِرْشادفرمایا:اَلْمُتَمَسِّكُ بِسُنَّتِي عِنْدَ اِخْتِلَافِ اُمَّتِي كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْر یعنی فَسادِ اُمّت کے وَقْت میری سُنّت کو تھامنے والا آگ کا اَنگارہ تھامنے والے کی طرح ہوگا۔(نوادر الاصول، الاصل