Book Name:Aik Zamana Aisa Aaey Ga

کیسی بچگانہ ہے کہ کام تو قید خانے میں رہنے کے ہیں اور اُمیدیں جنّت کے باغوں میں لے جانے کی باندھی ہوئی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس ذرائع آمد و رفت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!اللہ پاک کے عِلاوہ کسی اور کے لئے عمل کرنا کس قدر تباہ کُن ہے کہ اِس کی نحوست کے سبب بڑی بڑی نیکیاں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ظاہِر و باطِن کو ایک رکھیں،اپنے دل میں حقیقی خوفِ خدا پیدا کریں،رِیا کاری کی تباہ کاریوں سے اپنے آپ کو بچائیں،ہر عمل صِرْف و صِرْف رِضائے اِلٰہی کے لئے ہی بجالائیں اور یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کم و پیش104شعبہ جات قائم ہیں،اِنہی میں سے ایک”مجلسِ ذرائع آمدو رفت“بھی ہے،اِس شعبے کا کام ائیرلائنز،ائیر پورٹس ،ریلویز،پبلک ٹرانسپورٹ،پرائیوٹ ٹرانسپورٹ،گُڈزاِسٹیشنز اور اِن سے تَعَلُّق رکھنے والے مُختلِف اِسٹینڈز(مثلاً بس، ٹرک،ٹیکسی،موٹر سائیکل  و سائیکل اسٹینڈ،تمام قسم کی ورکشاپس،اسپئیرپارٹس دوکانیں وغیرہ)اور مارکیٹس و شورومز(مثلاًکار ،رکشہ ،موٹر سائیکل ،سائیکل )سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو عام کرنا  اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اِس مَدَنی مَقْصَد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ‘‘کے مطابق زندگی گزارنے کا مَدَنی ذِہْن دینا ہے ۔