Book Name:Zulm Ka Anjam

ظلم سے بچنے کیلئے جن جن پر آج تک کیسا ہی ظلم وستم کیا ہو فوراً معافی مانگ لینی چاہئے اور پھر  بارگاہِ الٰہی میں خلوصِ نیت کے ساتھ آئندہ اس جُرمِ عظیم،گناہِ کبیرہ،حرام اورجہنّم میں لے جانے والے کام  سے بچنے کیلئے اللہ  پاک کی بارگاہ میں دعا کرتے رہنا چاہئے،اِنْ شَآءَاللہ  اس گناہ سے نجات حاصل ہو ہی جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !آج کے بیان میں ظلم کی مذمت اور ظالموں کے انجام کے حوالےسے آیاتِ مبارکہ، احادیثِ کریمہ اور چندمدنی پھول سننے کی سعادت حاصل  کی ۔ یہ بھی پتہ چلا کہ

٭   ظلم اللہ  پاک کی ناراضی کا سبب ہے ۔

٭   ظلم کی وجہ سے انسان دنیا وآخرت میں نقصان اُٹھاتا ہے۔

٭   ظلم کرنے والے شخص کو جہنم کی آگ میں جلنا پڑے گا ۔

٭   مظلوموں کی اللہ  کریم  خودمدد فرماتا ہے۔

٭   مظلوموں کیلئے صبر کی صورت میں  بڑا اجر وثواب  ہے ۔

٭   مظلو موں کی مدد اور خیر خواہی کرنے سے اللہ  پاک  خوش ہوتا ہے۔

٭   مظلوموں کی مددکرنا خوش بختی اور سعادت مندی کی بات ہے۔

اللہ  کریم ہمیں بھی ظلم کرنے اور ظلم کئے جانے سے محفوظ ومامون فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے