Book Name:Miraaj kay Waqiaat

سکتے ہیں جوآپ کے دوست نے کہی ہے کہ اُنہوں نے راتوں رات مسجدِ حرام سے مسجدِ اَقْصٰی کی سَیْر کی؟‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: ’’اَوَ قَالَ ذٰلِـكَ؟کیا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟‘‘ اُنہوں نے کہا: ’’جی ہاں۔‘‘آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا : ’’لَئِنْ قَالَ ذٰلِكَ لَـقَدْ صَدَقَ یعنی اگر آپ صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہ اِرْشاد فرمایا ہے تو یقیناً سچ فرمایا ہے۔اُنہوں نے کہا:’’اَوَ تُصَدِّقُهُ اَنَّهُ ذَهَبَ اللَّيْلَةَ اِلٰى بَيْتِ الْمَقْدَس وَ جَاءَ قَبْلَ اَنْ يُصْبِحَ؟یعنی کیا آپ اس حیران کُن بات کی بھی تَصْدِیْق کرتے ہیں کہ وہ آج رات بَیْتُ الْمَقْدَس گئے اور صبح ہونے سے پہلےواپس بھی آگئے؟“ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا:’’نَـعَمْ!اِنِّیْ لَاُصَدِّقُهُ فِيْمَا هُوَ اَبْعَدُ مِنْ ذٰلِكَ اُصَدِّقُهُ بِخَبْرِ السَّمَاءِ فِیْ غَدْوَةٍ اَوْ رَوْحَةٍ جی ہاں!میں تو حُضُورِ اَکْرَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آسمانی خبروں کی بھی صبح و شام تَصْدِیْق کرتا ہوں۔یقیناً وہ تو اس سے بھی زِیادَہ حَیْران کُن اور تَعَجُّب والی باتیں ہوتی ہیں۔‘‘پس اِس واقعے کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  صِدِّیْق  مَشْہُور ہوگئے۔( المستدرک علی الصحیحین، کتاب معرفۃ الصحابۃ، ذکر الاختلاف۔۔۔الخ، الحدیث: ۴۵۱۵، ج۴، ص۲۵)

بعض بد باطِن لوگوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِس عَظِیْم مُعْجِزے  کو جُھٹلانے کے لئے طرح طرح کے سُوالات کرنا شُروع کردئیے۔جیساکہ ،

حدیثِ پاک میں ہے اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے مَحْبُوب، دانائے غُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:  قُرَيْشٌ تَسْاَلُنِي عَنْ مَسْرَايَ ،قُرَیْش مجھ سے میرے سَفَرِ مِعْراج کے مُتَعَلِّق سُوالات کر رہے تھے۔ فَسَاَلَتْنِي عَنْ اَشْيَاءَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدَسِ لَمْ اُثْبِتْهَا ،تو اُنہوں نے مجھ سے بَیْتُ الْمَقْدَس کی ایسی چیزوں کے مُتَعَلِّق سُوالات کئے، جنہیں (غیر ضروری ہونے کی وجہ سے )میں نے  یاد نہ رکھا تھا۔فَكُرِبْتُ كُرْبَةً مَا كُرِبْتُ مِثْلَهُ قَطُّ ،مجھے اس بات سے اِس قدر غم ہوا کہ اِس سے پہلے میں کبھی اِتنا غمگین نہ ہوا تھا،فَرَفَعَهُ اللَّهُ لِي اَنْظُرُ اِلَيْهِ مَا يَسْاَلُونِي عَنْ شَيْءٍ اِلَّا اَنْبَاْتُهُمْ بِهٖ،تو اللہ پاک  نے بَیْتُ الْمَقْدَس کو میری خاطِر اُٹھا لِیا اور