Book Name:Miraaj kay Waqiaat

عَلَیْہِ السَّلَام  کی طرح کِیا کہ اُنہیں مِٹّی سے بنایا اور فرمایا”کُنْ(ہوجا)تو وہ ہوگئےاور مجھے کتاب و حِکْمت اور تَورَیْت و اِنْجِیْل عطا فرمائی اور مجھے یہ کمال بخشا کہ میں مِٹّی سے پَرِنْد کی سی مُورَت (صُورت)بناتا ہوں، پھر اس میں پُھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ پاک کے حکم سے فوراً پَرِنْد(اُڑنےوالا جانور) ہوجاتی ہے اور یہ کمال بھی دِیا کہ میں شِفا دیتا ہوں مادَر زاد(پیدائشی) اندھے اورسَپَید داغ (برص) والے کو اور مُردے جِلاتا)زندہ کرتا) ہوں،اللہ پاککے حکم سےاور مجھے (بغیر موت کے آسمان پر) اُٹھا لِیا اور مجھے پاک کِیا (کافروں سے )اور مجھے اور میری ماں کو شیطان مردود کے شر سے پناہ عطا فرمائی ،لہٰذا ہمارے خلاف شیطان کے لئے کو ئی راستہ نہیں۔

جب سب انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماللہ پاک  کی حَمْد و ثَناء اور اُس کی وہ نعمتیں بَیان  کرچُکے جو  اُنہیں عطا ہوئی تھیں، تو نبیِ آخرُ الزّماں ،شہنشاہِ کَون و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھڑے ہوئے اور اللہ پاک  کی حَمْد و ثَناء بَیان  کرتے ہوئے اِرْشاد فرمایا:تمام خُوبیاںاللہ پاک  کے لئے ہیں، جس نے مجھے سارے جہان کے لئے رَحْمت بنا کر بھیجااور مجھے خُوشخبری سُنانے والا اور ڈر سُنانے والا بنا کر بھیجا اور مجھ پر قرآن نازل کِیا، جس میں ہر چیز کا روشن بیان ہےاور میری اُمَّت کو تمام اُمَّتوں سے اَفْضل بنایا ،میری اُمَّت ہی سب سے آخری اُمَّت ہے اور (جَنَّت میں داخِل ہونے والی اُمَّتوں میں )یہی سب سے پہلی اُمَّت ہوگی اور اللہ پاک نے (ہِدایت و مَعْرِفت اور عِلْم و حِکْمت کے لئے)میرا سینہ کُشادہ کِیا  اور (اُمَّت کے حق میں میری شفاعت قَبُول کرکے )میرا بوجھ اُتار دِیا اور میرے لئے میرا ذِکْر بُلند کر دِیااور مجھے آخری نبی بنا کر بھیجا۔

نبیِ کریم ،رؤفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی گُفتگو مکمل ہونے کے بعد حضرتِ سَیِّدُنا اِبْرَاہیم عَلَیْہِ السَّلَام  نے کھڑے ہو کر اِرْشاد فرمایا کہ یہی وہ  عَظِیْمُ الشّان اَوْصاف و کمالات ہیں ،جن کی وجہ سے سَیِّدُ المُرْسَلِیْن،خاتَمُ النَّبِـیِّیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مرتبہ ہم سب سے اَفْضَل و اَعْلیٰ ہے۔(خصائص