Book Name:Miraaj kay Waqiaat

جِبْرائیلِ اَمِیْن عَلَیْہِ السَّلَام  نے آسمان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔پُوچھا گیا کہ آپ کون ہیں؟ اُنہوں نے کہا میں جِبْرائیل ہوں ،پُوچھا گیا:آپ کے ساتھ کون ہیں؟ اُنہوں نے کہا :یہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں،پُوچھا گیا :کیا اِنہیں بُلایا گیا ہے؟ اُنہوں نے کہا:ہاں اِنہیں بُلایا گیا ہے۔حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا پھر ہمارے لئے دروازہ کھول دِیا گیا،وہاں حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے میری مُلاقات ہوئی، اُنہوں نے مجھے مَرْحَبا کہا اور دُعا دی۔(مسلم ،کتاب الایمان ، باب الاسراء برسول اللہ الخ، ص۹۷، حدیث۲۵۹)

فِکرِ اولاد میں گِریہ و زاری

سیِّدِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ آدَم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دائیں بائیں کچھ لوگوں کو مُلاحظہ فرمایا، جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی دائیں جانب دیکھتے تو ہنس پڑتے ہیں اور جب بائیں جانب دیکھتے تو رو پڑتے ہیں۔ حضرتِ جِبْرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عَرْض کِیا: اِن کے دائیں اور بائیں جانِب جو یہ صُورتیں ہیں یہ اِن کی اَوْلاد ہیں، دائیں جانِب والے جَنَّتی ہیں اور بائیں جانِب والے جَہَنَّمی ہیں۔([1])

فرمایا کہ پھر مجھے دُوسرے آسمان پر لے جایا گیا ،جِبْرائیلِ اَمِیْن نے دروازہ کھٹکھٹایا،پُوچھا گیا کہ آپ کون ہیں؟اُنہوں نے کہا: جِبْرائیل ہوں،پُوچھا :تمہارے ساتھ کون ہیں؟کہا: یہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں،پُوچھا: کیا اِنہیں بُلایاگیا ہے؟ کہا ہاں اِنہیں بُلایا گیا ہے،حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا پھر ہمارے لئے دروازہ کھول دِیا گیا اور وہاں دو خالہ زاد بھائیوں حضرت عیسیٰ بِن مریم اور حضرت یحییٰ بن زَکَـرِیّاعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   سے میری مُلاقات ہوئی، اُن دونوں نے مجھے مَرْحَبا کہا اور دُعا دی، پھر


 

 



[1]...صحيح البخارى، كتاب الصلاة، باب كيف فرضت...الخ، ص١٦١، الحديث:٣٤٩.