Book Name:Miraaj kay Waqiaat

جبڑے کھولے جا رہے تھے، اُن کا گوشت کاٹ کر خون کے ساتھ ہی اُنہی کے منہ میں دھکیلا جا رہا تھا، یہ وہ بدنصیب تھے جو لوگوں کی غیبتیں کرتے تھے، لوگوں کے عیب تلاش کرتےتھے ، معراج کی رات، سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کچھ ایسے لوگوں کو بھی دیکھا، جن کے پیٹ مکانوں کی طرح بڑے بڑے تھے اور ان کے پیٹ کے اندر سانپ باہر سے نظر آ رہے تھے، یہ بدنصیب سُودخور تھے، شبِ معراج آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایسے لوگوں کے پاس تشریف لائے جن کے سر پتھروں سے کُچلے جا رہے تھے یہ وہ بدنصیب تھے، جن کے سر نماز سے بوجھل ہو جاتے تھے، اُمت کے خُطباء اور اپنے کہے پر عمل نہ کرنے والوں اور قرآن پڑھ کر اُس پر عمل نہ کرنے والوں کو دیکھا کہ اُن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے مسلسل کاٹے جا رہے تھے، معراج کی شب، دوزخ میں کچھ لوگوں کو آگ کی شاخوں کے ساتھ لٹکا ہوا دیکھا، یہ وہ بدنصیب تھے، جو دنیا میں والدین (یعنی ماں باپ) کو گالیاں دیتے تھے۔

کر لے توبہ...!!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذرا اِن عذابوں پر غور کیجئے اور پھر اپنی ناتُوانی وکمزوری کو دیکھئے، آہ! ہماری کمزوری کا حال تو یہ ہے کہ ہلکا سا سر درد یا بخار تڑپا کر رکھ دیتا ہے تو پھر آخرت کے یہ درد ناک عذاب کیوں کر برداشت کئے جا سکتے ہیں، اس لئے ابھی وقت ہے ڈر جائیں اور جو فرض ہونے کے باوجود زکوٰۃ ادا نہیں کرتے فوراً سے پیشتر(پہلے) اس سے توبہ کریں اور جتنے سالوں کی زکوٰۃ باقی ہے، حِسَاب کر کے جلد از جلد ادا کر دیں ورنہ اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا اور توبہ سے پہلے ہی موت نے آ لیا تو پھر موقع نہیں ملے گا۔

    کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی

قبر   میں   ورنہ   سزا   ہو   گی   کڑی