Book Name:Miraaj kay Waqiaat

عَلَیْہِ السَّلَام  کا معجزہ ہے ۔([1])

بہرحال پیارے آقا ،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جب بَیْتُ الْمَقْدَس کے بارے میں مُشْرِکیْنِ مکّہ کی طرف سے پوچھے گئے تمام سُوالات کے جوابات عطا فرما دیئے تو چونکہ وہ تو  حُضُورِ اَکْرَم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِس عَظِیْم مُعْجِزے پر ایمان لانے کے بجائے اسےعَقْل کی کسوٹی پر پَرَکھ رہے تھے بلکہ اپنے بُغْض و عِناد کی وجہ سے اس عَظِیْمُ الشّان مُعْجِزے کو جُھوٹا ثابت کرنے پر کَمَر بَسْتہ تھے،لہٰذا بَیْتُ الْمَقْدَس کی نِشانیاں پُوچھنے اور اِس پر مُنہ کی کھانے کے باوُجُود بھی اپنی ہَٹ دھرمی سے باز نہ آئے اور  اِمْتِحان کى غَرْض سے اس قافلہ کے بارے مىں سُوال کرنے لگے جو مَکَّهٔ مُکَرَّمه  سے تِجارت کى غَرْض سے شام کى جانِب گىا تھا۔چُنانچہ

 آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُنہىں بتاىا کہ وہ قافلہ مکّہ شرىف اور شام کے درمىان فُلاں جگہ پر مِلا تھا، اُس مىں اِتنى تَعْداد مىں پىدل آدمى ہىں اور اِتنے اُونٹ ہىں۔اُنہوں نے پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سُوال کِىا کہ وہ شام سے واپسى پر کس دن مَکَّهٔ مُکَرَّمه مىں داخِل ہوگا، تو آپ نے اُنہىں جواباً اِرْشاد فرماىا کہ بدھ کے دن اس ماہ کى فُلاں تارىخ کو مَکَّهٔ مُکَرَّمه مىں داخِل ہوگا، اس کے آگے آگے اىک  خاکسترى رنگ)راکھ کی طرح کارنگ،Char.Coal Grey) کا اُونٹ ہوگا جس کے پالان(گدی) کے نىچے کاٹاٹ سِىاہ(Black) ہوگا اور اُس پر دو(2) بورے لدے ہوں گے،نبىِ اَکْرَم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جس طرح فرماىا تھا،بالکل  اُسى طرح ہوا، آپ کے معجزات کے ظُہُور پر مُشْرِکیْن شَرْمِنْدہ ہوگئے  لىکن اىمان نہ لائے۔([2])


 

 



[1] سیرۃ سید الانبیاء،ص۱۳۱

[2] سیرۃ سید الانبیاء،ص۱۳۱