Book Name:Miraaj kay Waqiaat

اِس کے بعد حضرت مُوسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کھڑے ہوئے اور اپنے رَبّ کریمکی تعریف فرمائی : تمام خُوبیاں اللہ  پاککے لئے ہیں جس نے مجھے اپنا کلیم(کلام یعنی بات کرنےوالا) بنایا اور میرے ہاتھوں فرعون کو ہلاک کِیا اور  بنی اِسْرَائیل کو نَجات دی اور میری اُمَّت (کے ایک گروہ )کو ایسی قوم بنایا کہ وہ حق کی راہ بتاتے ہیں اور حق کے ساتھ اِنْصاف کرتے ہیں۔

پھر حضرت سَیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے اللہپاک  کی تعریف بَیان  کرتے ہوئے فرمایا: تمام خُوبیاںاللہپاک  کے لئے ہیں جس نے مجھے بہت بڑی بادشاہت دی اور مجھے زبُور شریف کا عِلْم دِیا اور  میرے ہاتھ میں لوہا نرم کِیا اور میرے لئے پہاڑوں اور پرندوں کو مُسَخَّر(تابعِ فرمان) کِیا جو (میرے ساتھ) اللہ پاک  کی پاکی بیان کرتے ہیں اور مجھے حِکْمَت اور قَوْلِ فَیْصَل (فیصلہ کرنے کا عِلْم)عطا فرمایا۔

پھر حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے اللہپاک کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا: تمام خُوبیاںاللہپاک  کے لئے ہیں جس نے میرے لئے ہواؤں کو مُسَخَّر(تابع) کِیا اور جِنّات کو میرا  تابع بنادِیا، جو میری مرضی کے مُطابق اُونچے اُونچے مَـحَلّات اور تَصْوِیریں اور بڑے حوضوں کے برابر لگن (طشت)اور لنگر دار دیگیں بناتےہیں۔ اِسی طرح مجھے پرندوں کی بولی سکھائی اور اپنے فَضْل سے مجھے ہر چیز عطا کی اور اپنے بہت سے اِیْمان والے بندوں پر فضیلت بَخْشی اور مجھے ایسی سلطنت دی جو میرے بعد کسی کو لائِق نہ ہو اور میری بادشاہت کو ایسا کردِیا کہ اس کا کوئی حِساب نہیں۔

یاد رہے کہ حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان عَلَیْہِ السَّلَام  کی شریعت میں تصویر حرام نہ تھی۔([1])

اس کے بعد حضرتِ عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے اللہپاک کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا :تمام خُوبیاںاللہ پاک  کے لئے ہیں، جس نے مجھے اپنا کلمہ قرار دِیا اور اِس بات میں مجھے بھی آدم


 

 



[1] خزائن العرفان،پ۲۲،سبا،تحت الآیۃ :۱۳