Book Name:Miraaj kay Waqiaat

(کیونکہ)پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانِ عالی کے اِظْہار کے لئے بَیْتُ الْمَقْدَس میں تمام اَنْبیائے کِرَام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جمع کِیا گیا تھا([1]) جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  یہاں تَشْرِیْف لائے تو اُن سب حضرات نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھ کر خُوش آمدید(Welcome) کہا اور نماز کے وقت سب نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اِمامَت کے لئے آگے کِیا، پھر حضرتِ جِبْرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے دستِ مُبَارَک پکڑ کر آگے بڑھا دِیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرَام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اِمامَت فرمائی۔([2])

حضرتِ سیِّدُنا عَلّامہ بُوصیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:

وَقَدَّمَتْکَ جَمِیْعُ الْاَنْبِیَاءِ بِہَا

وَالرُّسُلِ   تَقْدِیْمَ   مَخْدُوْمٍ   عَلٰی   خَدَمٖ([3])

یعنی بَیْتُ الْمَقْدَس میں تمام اَنْبیاء و رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو آگے کِیا، جیسے مَخْدُوم اپنے خادِموں کے آگے ہوتا ہے۔

سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ! کیا خُوب نماز ہے کہ تمام اَنْبیاء و رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مقتدی ،ہمارے پیارے آقا،اِمامُ الْانْبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِمام اور پہلا قبلہ جائے نماز ہے، یقیناً کائنات میں ایسی نماز پہلے کبھی نہیں ہوئی، فلک نے ایسا نَظّارہ کبھی نہیں دیکھا۔ بہر حال آج شَبِ اَسْرٰی کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوّل اور آخر ہونے کا عُقْدَہ(گرہ، یعنی مشکل مسئلہ حل ہونا) بھی کُھل گیا، اِس کے راز


 

 



[1]...سنن النسائى، كتاب الصلاة، باب فرض الصلاة...الخ، ص٨١، الحديث:٤٤٨.

[2]...المعجم الاوسط للطبرانى، باب العين، من اسمه على، ٣/٦٥، الحديث:٣٨٧٩.

والسيرة الحلبية، باب ذكر الاسراء والمعراج...الخ، ١/٥٢٥.

[3]...قصيدة البردة مع شرحها عصيدة الشهدة، الفصل العاشر فى معراج...الخ، ص٢٤٠.