Book Name:Hajj Kay Fazail

طرف لوٹ آیا تواجْروغنیمت کے ساتھ لوٹے گا۔٭ جو حاجی،غازی یا عُمرہ کرنے والا ہوکرنکلا پھر راستے میں ہی فوت ہو گیا،تو اللہ تعالٰی اس کے لئے بھی قیامت تک غازی،حاجی اور عُمرہ کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔٭ جو اس راہ میں حج یا عمرے  کیلئے   نکلا اور مرگیا اُس کی پیشی نہ ہوگی، نہ ہی حساب ہوگا اور اس سے کہا جائے گا کہ”جنَّت میں داخل ہو جا“۔

               اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی باربارحجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے،حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن کی باادب حاضری نصیب ہو،جو خوش نصیب اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،اللہ تبارک وتعالٰی ان کا خرچ کرنا،ان کا سفرکرنا اوران کا حج اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

کاش !نیکی کی دعوت میں دوں جا بجا         سنتیں عام کرتا رہوں جا بجا

(وسائل ِ بخشش  مرمم،ص۵۰۲)

عمامہ باندھنے  کی سُنّتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً نبیِ کریم،رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنّتوں پر  پابندی سے عمل کرنے سے ہم  اپنی زندگی کے اخلاقی،روحانی اور معاشی بلکہ ہر معاملے میں بلند  و بالا


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵