Book Name:Hajj Kay Fazail

  چاہیےکہ جب بھی حج کی سعادت نصیب ہوتو ایسی حرکتوں سے پرہیز (Avoid)  کریں کہ جس سے خود اپنے حج کےساتھ ساتھ دوسروں کےذَوق و شَوق میں خلل پیدا ہو۔

                                                          صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد                                                    

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”یومِ تعطیل   اعتکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی نے جہاں تحریری کام کے ذریعےمسلمانوں کو  گناہوں سے بچانے اور انہیں نیکی کے کاموں میں لگانے کا بیڑا اُٹھایا ہے، وہیں 12 مدنی کاموں کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کی کوشش جاری ہے۔12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مدنی کام”یومِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔اِس مدنی کام کے ذریعے شہر کے وہ عَلاقے یا اطراف (گاؤں،دیہات ،گوٹھ وغیرہ)جہاں ابھی مدنی کام شروع کرنا ہے یامدنی کام کو مزید مضبوط کرنا ہے،نیکی کی دعوت کو عام کرنے والے مبلغین تیار کرنے ہیں،وِیران مساجد کو آباد کرنا ہے،اس مدنی کام کے ذریعے ان  مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔"یومِ تعطیل اعتکاف"کے جدول میں،ہفتے میں چھٹی کے دن،جمعہ تا عصر یاعصر تا مغرب مقامی لوگوں کو سُنّتیں و آداب سکھانا،روزمرّہ کی دُعائیں یادکروانا، نماز کے بُنیادی مسائل سے آگاہی  وغیرہ شامل ہے۔مقامی ذمہ داران کے ساتھ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام بھی"یومِ تعطیل اعتکاف"والا مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یومِ تعطیل اِعْتِـکاف  کاساراجدول مسجد میں ہی ہوتا ہے، جس  کی برکت سے مساجد بھی آباد  رہتی ہیں ۔حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُـبُوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد