Book Name:Hajj Kay Fazail

صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےحجرۂ مَقْصُورہ شریف کی خاک مُبارَک رکھی گئی، سرکارِدوعالم، نورِ مجسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قبرِانورکاغسالہ شریف اورمُختلِف تبرکات ڈالے گئے، پھر کفن شریف باندھا  گیا۔ بعدِ نمازِ عصر دُرُودوسلام اورقصیدۂ بُردہ شریف کی گُونج میں جنازۂ مُبارَکہ اُٹھایا گیا۔سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوجنّت البقیع میں سَیِّدَۃُ النِّسا فَاطِمَۃُ الزَّہْرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکےمزارپراَنوارسےصرف دو(2)گز کے فاصلےپرسپردِخاک کیاگیا۔( سیدی قطبِ مدینہ ص۱۷)

               اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ان پر رحمت ہواوران کے صدقےہماری بےحساب مغفرت ہو۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عشرہ ٔ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام کےفضائل:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ نیکیاں کمانے کا ایک بہترین موقع آگیا ہے،جی ہاں!ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام کا بابرکت مہینا شروع ہوچکا ہے۔ اس مبارک مہینے کی برکتوں کے کیا کہنے کہ احادیثِ مُبارَکہ کے مطابِق ذُوالْحجَّۃِالْحرام کا پہلا عَشَرہ رَمَضانُ الْمُبارَک کے بعد سب دِنوں سے افضل ہے۔آئیے! نیکیوں کی حرص پیدا کرنے اور اپنے آپ کو عبادت میں مشغول رکھنے کیلئے ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام کے ابتدائی 10دن کے فضائل پر مشتمل 4 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور جھومئے ،چنانچہ

1.    ارشاد فرمايا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک حج کے ان 10 دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہذا ان دنوں میں تہلیل (لَاۤاِلٰہَ اِلَّااﷲُ)اورتکبیر(اَﷲُ اَکْبَرُ )کی کثرت کیا کرو ۔“کیونکہ یہ تہلیل ، تکبیراور ذِکْرُ اللہ کے دن ہیں ۔ ( شعب الایمان ،باب فی الصیام، فصل تخصیص ایام العشر۔۔۔الخ،ج۳، ص۳۵۶ ،حدیث:۳۷۵۸)