Book Name:Hajj Kay Fazail

مجلس حج و عمرہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اِسْلامی تبلیغِ  دین کے کم و بیش 104شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی شُعْبَہ جات میں سے ایک شُعْبَہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کی باقاعدہ مدنی تَرْبِیَت  کرنے،اُنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کیلئے قائم گئی ہے۔اِس مجلس میں شامل تَرْبِیَت  یافتہ مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ  بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت  کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس مجلس کے تَحت حج وزیارتِ مدینہ کے لئے مکّے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تحریر کردہ کتابیںرَفِیقُ الْحَرَمَین اوررَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْنبھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے گھر کے مہْمان اور حبیبِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے عُشّاق اِس عِبادت  کو اَحْسَن طریقے سے بَجالانے  میں کامیاب ہوجائیں۔

شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اِسْلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوِی   ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نیکیوں کےخود بھی حریص ہیں اوراُمّتِ مسلمہ کو بھی نیکیوں کی ترغیب دِلاتے رہتے ہیں،آپ نے”برائے حج و سفرِ مدینہ19مدنی انعامات بصورتِ سوالات عطا فرمائےہیں۔ان مدنی انعامات کو اپنانے والوں کو جو آپ نے دُعا دی ہے وہ سُن لیجئے:”یاربَّ المصطفےٰ!جوکوئی عمرہ شریف کے سفرمیں ان مدنی انعامات کے مطابق اپنے اوقات گزارے،اُسے مرتے وقت جلوۂ محبوب دِکھا اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ