Book Name:Hajj Kay Fazail

میرا نام’’ضِیاءُ الدِّین‘‘رکھ دیاتھا،آپ بروزپِیرربیعُ الاوّل1294؁ ھمیں بمقام قصبہ کلاس والا،ضلع سیالکوٹ(دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں سیالکوٹ کو  ضیاء الدین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نسبت سے "ضیاءکوٹ" کہتے ہیں)میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری ،۱/۱۶۴ملخصاًبتقدم وتاخر)

ابتدائی تعلیم!

      آپ نےابتدائی تعلیم اپنے دادا جان سےحاصِل کی،پھر ضِیاءکوٹ (سیالکوٹ) کے مشہور عالِم وعارِف حضرت علّامہ مَولانامحمدحُسَین نقشبندیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سےپڑھا،اس کے بعدمرکزُالاَولیاء (لاہور) گئے اوروہاں کےبڑےبڑےعلمائےکرام سےتعلیم حاصل کرنے کے بعدمشہورمُحدّث اورعالمِ دین حضرت علامہ وصی احمدمحدث سُورتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےحلقۂ درس میں شامل ہوگئےاورتقریباً چار(4)  سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وصالِ پُرملال اورتدفین:

      آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ 1327ھ کوبغدادِ معلیٰ سے  مدینۂ منورہ حاضر ہوئے اورتقریباً 75سال آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو یہاں قیام کا شرف ملا اور 60 مرتبہ حج  کی سعادت نصیب ہوئی ۔( سیدی قطبِ مدینہ ص۸،انوارِقطب مدینہ، ص307) یہاں تک کہ 4ذُوالْحِجَّۃِالْحَرام 1401 ؁ ھ بمطابق 2-10-81 بروز  جمعہ مسجدِنبوی شریف کےمؤذن نے’’اللہ  اکبراللہ  اکبر‘‘کہا اور سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کلمہ شریف پڑھااور آپ کی رُوح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی،  بعدِ غُسل شریف کفن بچھاکرسرِاقدس کے نیچے سرکارِمدینہ