Book Name:Hajj Kay Fazail

پیدا ہوا۔(کنزالعمال،کتاب الحج والعمرۃ،الفصل الاول فی فضائل الحج،الجزء:۵،۳/۷،حدیث: ۱۱۸۳۷)

(2) حج کیا کرو کیو نکہ حج  گناہوں کوا س طرح دھو دیتا ہے جیسے پانی میل کو دھودیتا ہے ۔(معجم اوسط ، من اسمہ القاسم، ۳ / ۴۱۶،حدیث:۴۹۹۷)

 تو جب حاجی کو اس بات کا یقین ہوگا کہ حج کی برکت سے میرے سارے گناہ معاف کردئیے گئے اور میرے نامَۂ اعمال سے گناہوں کی سیاہی  دُھل چکی ہے تو اب عبادت کی طرف اُس کا  شوق اور میلان پیدا ہوگااوراس کا دل گناہوں سے نفرت کرنے لگے  گا  اور نیک اعمال کی طرف راغب ہوجائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تیسرا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عبادت کاذوق وشوق باقی رکھنے  کیلئے نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا بھی بے حد مُفید ہے  ۔اگر ہم ایسے نیک لوگوں کی صحبت میں رہیں گے جو ہر وقت عبادت وتلاوت  ، ذکرو درودکی کثرت، نیک اجتماعات میں شرکت اور دیگر نیک کاموں میں رغبت رکھتے ہوں تو  انہیں دیکھ کر ہمارے اندر بھی عبادت کا شوق اور ان اُمور کو بجالانے کا ذوق بیدار ہوگا اور ہم بھی نیکیاں بجالانے میں کامیاب ہوں گے ۔مگر سوال یہ ہے کہ اچھے ماحول کی پہچان کیسے ہو؟

یاد ركھئے کہ بہترین مُعاشَرے اور ایک اچھے ماحول  كی پہچان یہ ہے کہ جس کی بُنیاد خوفِ خُدا،تقویٰ اور نیکی و پرہیزگاری پر قائم ہو،جس میں لوگ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کے لئے ایک دوسرے