Book Name:Hajj Kay Fazail

میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والا ہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہ(پارہ 10سُورۂ توبہ کی  آیت نمبر 18 میں )اللہُ خالق و مالک عَزَّ وَجَلَّ کا ارشادِ پاک ہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

ترجَمۂ کنز الایمان :اللہ کی مسجد یں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے ہیں اور  زکوٰۃ دیتے ہیں۔([1])

          حضرت سَیِّدُنا ابُوسَعِیْد خُدریرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے كہ سرکارِ دو عالَم ،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:جو مسجد سے مَحَبَّت کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے اپنا مَحبوب بنا لیتاہے۔([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم بھی دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مسجد بھرو تحریک میں شامل ہو جائیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّیہ مدنی ماحول مسجدیں آباد کرنے،لوگوں کونمازی بنانے،گناہوں سے بچانے اور انہیں صلوٰۃ وسُنَّت   کے راستے پر چلانے کی کوشش کرتاہے،اس مدنی ماحول کی برکت سے اب تک کئی بگڑے ہوئے  لوگوں کی اصلاح ہوئی اور ان کی زندگیوں میں حقیقی مدنی انقلاب برپا ہواہے۔آئیے!بطورِ ترغیب،فلموں،ڈراموں سے توبہ کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی زندگی میں برپا ہونے والے مدنی اِنقلاب کی ایک ایمان افروز مدنی بہار مُلاحَظہ کیجئے ،چنانچہ

فلموں کے شیدائی کی توبہ


 

 



[1] ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،رقم: ۲۶۲۶ ،۴/۲۸۰

[2] مجمع الزوائد ،کتا ب الصلوۃ ،با ب لزوم المساجد ،رقم:۲۰۳۱ ،۲/۱۳۵