Book Name:Hajj Kay Fazail

(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۲۵۸)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّموجُودہ دَور میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ بات کسی سے ڈَھکی چُھپی نہیں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے راہِ راست سے بھٹکے ہوئے بے شمُار افراد خوفِ خُدا اور عشقِ مُصطفٰےکے پیکر بن گئے۔دعوتِ اسلامی نے مُعاشرے کی اِصلاح،نوجوانوں کی علمی،عَمَلی اور اَخلاقی تَرْبِیَتْ (Tranning) کیلئے جو اِقدامات کئے ہیں   وہ روزِ روشن کی طرح واضح ہیں ۔آپ بھی اس مدنی ماحول  سے وابستہ ہوکر عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکتیں حاصل کیجئے اور عمل کا جذبہ بڑھائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چوتھا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیک اعمال کا جذبہ  پیدا کرنے کیلئے روزانہ اپنا ایک  ہدف بنالیجئے  کہ  میں دن بھر میں پنج وقتہ نمازِباجماعت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی تعداد میں نفل عبادات کی بھی پوری  کوشش کروں گا کہ اس طرح کرنے سے نیک اعمال کی طرف رغبت باقی رہے گی ۔ہمارے بُزرگانِ دِین بھی روزانہ نیک اعمال کرنے کا ایک ہدف بنا لیاکرتے اور پھر اس پر عمل کی بھر پور کوشش  فرماتے جبکہ ہدف(Target) مکمل کرلینے کے بعدبھی یہ حضرات اپنے آپ کو عبادت ورِیاضت میں ہی مشغول رکھتے۔ چنانچہ

حضرت سَیِّدُنا عامر بن عبدِقیس رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ(اپنے زمانے کے)سب سے افضل عبادت گزاروں میں سے تھے۔ آپ نے روزانہ ایک ہزار(1000) رکعت نوافل کی ادائیگی کو اپنے اُوپر لازم