Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

نصیب!ہاتھوں ہاتھ ان عاشقانِ رسول کودعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےپورے ماہِ رمضان  اور آخری عشرے کے اِعتکاف کی دعوت کا سلسلہ بھی جاری رہے،بالخصوص عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے عاشقانِ رمضان کے عظیم الشان”پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف“کی دعوت کو عام کریں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمارے مکی مدنی آقا،دو عالَم کے داتاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےشبِ قدر کی تلاش کیلئے ایک بارپورے ماہِ رمضانُ المُبارَک کا بھی اِعْتِکا ف فرمایا ہے چُنانچہ

اِعتکافِ مُصْطَفٰے۔

حضرت سَیِّدُناابوسعیدخُدْریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یکم رَمَضان سے20رَمَضان تک اِعْتِکاف کرنے کے بعدارشادفرمایا:میں نے شبِ قدرکی تلاش کے لئے رَمَضان کے پہلے عَشرے کااورپھردرمیانی عَشرے کا اِعْتِکاف کِیا،پھرمجھے بتایاگیاکہ شبِ قَدر آخِری عَشرے میں ہے لہٰذا  تم میں سے جو شخص میرے ساتھ اِعْتِکاف کرنا چاہے وہ کرلے۔(مسلم،کتاب الصیام،باب فضل لیلۃ القدر...الخ،ص۵۹۴، حدیث:۱۱۶۷)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہر سال نہ سہی تو زہے نصیب! زندَگی میں کم ازکم ایک بار اِس ادائے مصطَفٰے کواپناتے ہوئے پورا مہینا اِعْتِکاف کی مدنی بہاریں لُوٹنے کی بھرپورکوشش کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِعْتِکاف کی برکت سے بندہ نہ صرف گناہوں سےمحفوظ رہتاہے بلکہ اعتکاف کے علاوہ جو نیکیاں مسجد سے باہر رہ کر کرتاتھا، مگر اِعْتِکاف کی حالت  میں نہیں کرپاتا تو اس کے نامَۂ اعمال میں وہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں ،چُنانچہ

مشہورمُفَسِّرِقرآن،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اِعْتِکاف کا فوری